حیدرآباد۔12 اکٹوبر (اعتماد نیوز)
بہار کی 243رکنی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے 43سیٹوں پر ووٹنگ کی رفتار صبح سے ہی سست رفتار سے جاری رہی ۔ رفتہ رفتہ کئی جگہ ای وی ایم مشین میں بھی خرابی کی
شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔ دو پہر2بجے تک تک ووٹنگ کی شرح 43 فیصد سے ہوکر اب شام تک 50 فیصد سے زائد ووٹنگ کی شرح رہی ۔
ریاستی الیکٹورل آفس کے ذرائع نے بتایا کہ ووٹنگ پرامن ماحول میں چل رہی ہے اور کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔